Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی پس پردہ کوششیں:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرمیں کیا طے پایا؟

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی پس پردہ کوششیں:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرمیں کیا طے پایا؟

اسلام آباد(سب نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے پر بات کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں دونوں طرف سے سخت مقف رکھنے والوں کو سمجھانے پر اصرار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے تجویز دی کہ آپ اپنی جماعت سے سخت گیر مقف رکھنے والوں کو سمجھائیں، میں اپنی جماعت کے سخت گیرمقف رکھنے والوں کو سمجھاں گا، اس پر اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

دونوں رہنماوں نے قوم کے سامنے مذاکراتی عمل کو شفاف انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا تاہم بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مذاکرات کی تردید کردی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔