نیویارک:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پھنگ کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے فوری بعد نومبر میں ہی چینی صدرشی جن پھنگ کو دعوت دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربن کو بھی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔