Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزسوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم ،آئی جی اسلام آباد نےملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے

سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم ،آئی جی اسلام آباد نےملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے


اسلام آباد:سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم ،آئی جی اسلام آباد نےملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔
نوٹسز ملزم صبغت اللہ وِرک، محمد ارشد ، عطاالرحمن، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک کو جاری کئے گئے،
نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13دسمبر کو طلب کر لیا ۔
ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا،
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی۔
جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔