اسلام آباد (سب نیوز )پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک فیڈرل بورڈ کے چیئرمین تعینات ،وزارت وفاقی تعلیم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ڈاکٹر اکرام علی ملک کی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک اس سے قبل دو دفعہ بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ تعینات رہ چکے ،ڈاکٹر اکرام علی ملک کی وفاق میں آخری تعیناتی بطور ڈائیریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات تھی ،وزارت وفاقی تعلیم کی طرف سے انہیں بطور ڈی جی ایف ڈی ای نااہلی اور غیر ذمہ داری کا الزام عائد کرتے ہوئے عہدے سے فارغ کیاگیاتھا۔
پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک فیڈرل بورڈ کے چیئرمین تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔