کینڈی : سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز 11 دسمبر سے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس سے سری لنکن کرکٹ میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔ چھ فرنچائزز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کینڈی کے خوبصورت مقام پر کرکٹ کا ایک دلچسپ برانڈ پیش کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے باضابطہ طور پر تمام 6 فرنچائزز کے مکمل اسکواڈ کی فہرست جاری کردی ہے ، جس میں بین الاقوامی ستاروں اور مقامی ٹیلنٹ کا متاثر کن امتزاج شامل ہے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن 11 دسمبر کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے ایکشن کا آغاز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جافنا ٹائٹنز اور ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز سے ہوگا۔ دن کے دوسرے میچ میں نووارا ایلیا کنگز کا مقابلہ کولمبو جیگوارز سے ہوگا جبکہ دن کا اختتام کینڈی بولٹس اور گال مارولز کے درمیان دلچسپ مقابلے کے ساتھ ہوگا۔
توقع ہے کہ تیز رفتار ٹی 10 فارمیٹ سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گا۔
سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز کل سے ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔