لاہور(آئی پی ایس )احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پرویز الہی کو طلب کرلیا۔
ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
سماعت میں چوہدری پرویز الہی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو فرد جرم کے لیے پیش کردیں گے۔ نیب پراسیکیوشن نے دوران سماعت کہا کہ ایک ملزم کے پیش نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو پا رہی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے، آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو ایک بار پیش کر دیں۔جیسے وہ گاڑی میں اسپتال جاتے ہیں، ویسے ہی یہاں حاضری کیلئے آ جائیں۔
اربوں کی کرپشن کا الزام، پرویز الٰہی فرد جرم کیلئے عدالت طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔