Thursday, December 12, 2024
ہومدنیاچین کا ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر غیر مناسب برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

چین کا ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر غیر مناسب برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر برا برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں کہا کہ ہانگ کانگ سے متعلق امور کے بہانے امریکہ نے چینی حکام پر اندھا دھند ویزا پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اس تناظر میں عوامی جمہوریہ چین کے خارجہ تعلقات کے قانون اور عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق، چین نے ہانگ کانگ سے متعلق امور پر برا برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماؤ ننگ نے زور دے کر کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے اقتدار اعلی کا احترام کرے، ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت بند کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔