Thursday, December 12, 2024
ہومدنیاشام: عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کون ہیں؟

شام: عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کون ہیں؟

دمشق: شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کے بارے میں کیا آپ یہ سب جانتے ہیں؟

شام میں کامیاب بغاوت اور بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد البشیر کو عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
محمد البشیر کون ہیں؟ 1983 میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہونے والے محمد البشیر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کئی اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ مواصلات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انہوں نے 2011 میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کیا۔
اس کے علاوہ وہ ڈھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

سالویشن گورنمنٹ میں ان کے پروفائل کے مطابق انہوں نے 2021 میں “ادلب” یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی اور منصوبہ بندی اور انتظامی تنظیم کے اصولوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

محمد البشیر سالویشن گورنمنٹ میں 2022 اور 2023 میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے۔

واضح رہے کہ سالویشن گورنمنٹ ’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ کی حمایت سے دو نومبر 2017 کو 11 وزارتی محکموں سے تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی اس وقت محمد الشیخ کر رہے تھے۔ سالویشن آرمی نے ادلب گورنری، شمالی حماہ کے دیہی علاقوں میں زندگی کے مختلف شعبوں کو کنٹرول کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔