Thursday, December 12, 2024
ہومتازہ ترینآئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اصغر خان کیس میں حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وزارت دفاع کا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیاسی سیل تو حساس اداروں میں اصغر خان کیس فیصلے کے بعد ختم کر دیے گئے تھے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے حساس اداروں میں سیاسی سیل تھے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ حساس اداروں میں سیاسی سیل تھا، جن لوگوں نے 1990 کے الیکشن میں ساز باز کیا ان کے خلاف کیا ایکشن ہوا۔ اسلم بیگ، اسد درانی اور یونس حبیب نے الیکشن میں ساز باز کا اعتراف کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں انکوائری بند کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔