Friday, December 27, 2024
ہومکامرسچینی صدر کا ایک طاقتور اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس کی تعمیر پر زور

چینی صدر کا ایک طاقتور اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس کی تعمیر پر زور

بیجنگ: چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کی انفارمیشن سپورٹ فورس کا معائنہ کیا ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے ایک طاقتور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس تشکیل دینے اورچینی فوج کے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی زبردست ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور فوجی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے بڑھ رہا ہے،

جنگی ساخت کا ارتقا ء تیز ہو رہا ہے، اور جدید جنگی میدان میں نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کا کردار نہایت نمایاں ہو گیا ہے۔ انفارمیشن سپورٹ یونٹ سب سے پہلے ایک لڑاکا فورس ہے ، اور ہمیں طاقتور فوج تشکیل دینے اور جنگ جیتنے کے لحاظ سے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر کی انتہائی اہمیت اور بھاری تاریخی فرائض کو صحیح معنوں میں سمجھنا ہوگا ، اور نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر اور جنگ جیتنے کے لئے خدمات کی صلاحیت کو تیزتر کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔اسے اپنی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بناتے ہوئے نظم و ضبط کو سختی سے نافذ کرکےانسداد بدعنوانی پر زور دینا چاہیئے اور اپنی مطلق وفاداری، مطلق دیانت داری اور مطلق قابلیت کو یقینی بنانا چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔