Thursday, December 26, 2024
ہومکامرسچائنا میڈیا گروپ نے پیرو میں لارکو میوزیم کو چینی زبان میں گائیڈ سسٹم عطیہ کیا

چائنا میڈیا گروپ نے پیرو میں لارکو میوزیم کو چینی زبان میں گائیڈ سسٹم عطیہ کیا

لیما : پیرو میں لارکو میوزیم کو چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے عطیہ کردہ چینی زبان میں گائیڈ سسٹم کو باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ لارکو میوزیم میں پیرو کی ثقافت اور قدیم تہذیبوں کا بھرپور ذخیرہ موجود ہے، یہ چین اور پیرو کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا ایک اچھا مرکز ہے۔

اس بار چائنا میڈیا گروپ اور پیرو کے لارکو میوزیم نے مشترکہ طور پر چینی زبان کا گائیڈ سسٹم شروع کیا، جو چینی اور پیرو تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مزید گہرا کرے گا، جس سے چینی سیاحوں کو پیرو کی تاریخ اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لارکو میوزیم کو چینی زبان میں دیے گئے گائیڈ سسٹم کے وضاحتی مواد میں میوزیم کے اہم مجموعوں کا چینی تعارف شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔