Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو کا اسموگ سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

بلاول بھٹو کا اسموگ سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسموگ اور فضائی آلودگی سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔ بلاول بھٹو نے ایکس پر ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاکستانیوں کراچی آجائو

واضح رہے کہ پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی اسموگ اور فضائی آلودگی چھا گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔پنجاب کا دارالحکومت لاہور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہے جس کے باعث حکومت نے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔