Thursday, November 14, 2024
ہومپاکستانبھارت کو چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر عالمی عدالت میں گھسیٹے جانے کا خدشہ،بھارتی میڈیا

بھارت کو چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر عالمی عدالت میں گھسیٹے جانے کا خدشہ،بھارتی میڈیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر پاکستان بھارت کو عالمی عدالت میں گھسیٹ سکتا ہے۔
بھارت کے چینل این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے کے بارے میں دونوں ملکوں میں بہت وسیع پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے میڈیا نے اس حوالے سے بہت کچھ شائع اور نشر کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ایک عشرے سے بھی زائد مدت سے کوئی بھی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں آیا ہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ہائبرڈ تھیوری تجویز کی ہے یعنی بھارت کے میں یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلے جاسکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔