Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزتارکین وطن کو امریکا آنے سے روکنے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بات پر قائم ہوں: ٹرمپ

تارکین وطن کو امریکا آنے سے روکنے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بات پر قائم ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن(آئی پی ایس )صدارتی انتخابات جیتنیکے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے اور انہیں امریکا سے نکالنے کے اپنے بیانیے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو اپنا پہلے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کی ملک بدری کی قیمت کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ قیمت کی بات نہیں ہے، خاص کر ایسے وقت میں جب لوگوں کو قتل کیا جائے اور منشیات گینگ ملک کو تباہ کررہے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو واپس جانا ہوگا اور اس کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد لاکھوں میں ہیاور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں کو ملک بدر کرنے کے پلان میں حکومت کو معاشی اور نقل و حمل کے چیلنجز درپیش ہونگے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کی امیگریشن روکنے اور غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کی بات کرتے رہیہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔