Tuesday, December 24, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر خزانہ کی برطرفی سے جرمن حکومت کو خطرہ لاحق، اپوزیشن کا اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

وزیر خزانہ کی برطرفی سے جرمن حکومت کو خطرہ لاحق، اپوزیشن کا اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

برلن (آئی پی ایس )جرمن حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے، چانسلر اولاف شلز کے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کرتے ہی اپوزیشن نے ان سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق معاشی سمت کے تعین کے حوالے سے جرمن چانسلر اور وزیر خزانہ میں کئی ہفتوں سے تنازع چل رہا تھا۔

گزشتہ روز چانسلر نے وزیر خزانہ کو برطرف کیا تو تین جماعتی اتحاد ٹوٹ گیا، جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت کنزرویٹو نے اٹھایا۔اپوزیشن جماعت نے جرمن چانسلر سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور جرمنی میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔