Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزمشیرخزانہ خیبرپختونخوا کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری، آئینی پیچیدگی کا امکان

مشیرخزانہ خیبرپختونخوا کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری، آئینی پیچیدگی کا امکان

پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کووزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی جس سے آئینی پیچیدگی پیداہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلی 16سے زیادہ نہیں ہوسکتا تاہم مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر17 ہوگئی ہے جس سے صوبائی حکومت کے لیے آئینی پیچیدگی پیداہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ساتھ کابینہ میں جو 15وزرا پہلے سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان میں ارشد ایوب ، فضل حکیم ، محمد عدنان قادری ، عاقب اللہ خان ، محمد سجاد بارکوال ، مینا خان ، فضل شکور ، نذیر احمد عباسی ، پختون یار ، آفتاب عالم آفریدی ، خلیق الرحمن ، فیصل ترکئی ، محمد ظاہر شاہ ، قاسم علی شاہ اورسید فخر جہان شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔