Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسندھ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون ضیا الحسن لنجار بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں سندھ بار کونسل کے ممبر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔