اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہا ئو س رینٹ الا ئو نس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے ججوں کے ہا ئو س رینٹ اور الا ئو نس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہا ئو س رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ اسی طرح جوڈیشل الا ئو نس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ججوں کے ہا ئو س رینٹ اور جوڈیشل الا ئو نس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔