Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانٹرمپ کی کامیابی سے کوئی لینا نہیں، ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، اسد قیصر

ٹرمپ کی کامیابی سے کوئی لینا نہیں، ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، اسد قیصر

صوابی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو ،عمران خان کو با عزت رہا کیا جائے، ان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باعزت رہا کیا جائے، ان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے۔امریکی انتخابات کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔