اسلام آباد(سب نیوز)پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز میں تزئین و آرائش کا عمل جاری،ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا ،
ڈی جی پاسپورٹ نے جاری مختلف ری ویمپنگ کے امور کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے نئے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
مصطفی جمال قاضی نے شکایات سیل میں مختلف کمپلینٹس سنیں۔
ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ آفس میں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر میں ری ویمپنگ کا عمل جاری ہے، شہریوں کی سہولیات کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دے رہے ہیں، پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کے مسئلے پر قابو پا لیا گیا۔
پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کے مسئلے پر قابو پا لیا گیا، ڈی جی پاسپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔