Thursday, November 7, 2024
ہومکامرسچین اپنی وسیع مارکیٹ کو دنیا کے لیے بہترین مواقع میں تبدیل کرے گا، وزیراعظم

چین اپنی وسیع مارکیٹ کو دنیا کے لیے بہترین مواقع میں تبدیل کرے گا، وزیراعظم


شنگھائی (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ چین اپنی وسیع مارکیٹ کو دنیا کے لیے بہترین مواقع میں تبدیل کرے گا۔لی نے یہ بات شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) اور ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔لی نے کہا کہ سی آئی آئی ای کی میزبانی کھلے پن اور تعاون وسیع کرنے سے متعلق چین کا ایک اہم قدم ہے جو دنیا کے ساتھ اس کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی سی آئی آئی ای چین کا دنیا کو یکطرفہ دعوت نامہ تھا لیکن اس کے بعد کا ہر ایڈیشن چین اور دنیا کے درمیان ایک وابستگی بن گیا جو کھلے پن اور تعاون کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہے۔لی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین مشترکہ طور پر بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی طریقہ کار اور قواعد پر عمل کرکے کثیر جہتی اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی معاہدوں کو سنجیدگی سے پورا کریں۔لی نے مرکزی آزاد تجارتی علاقوں کو اپ گریڈ کرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کی کوششوں کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ چین ادارہ جاتی کھلا پن مزید وسیع کرکے اسے اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قوانین سے فعال طریقے سے ہم آہنگ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔