Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزکمالا ہیرس کو بھارتی لابی نے تخلیق کیا تھا، پاکستان کو اب ایک موقع ملا ہے،سینئر سیاستدان کا تجزیہ

کمالا ہیرس کو بھارتی لابی نے تخلیق کیا تھا، پاکستان کو اب ایک موقع ملا ہے،سینئر سیاستدان کا تجزیہ

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے سینئرسیاستدان مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جان ایف کینیڈی کے 60 سال بعد پہلے صدر ہیں جو امریکا کی ڈیپ اسٹیٹ اسٹبلشمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، جیسا کہ جو بائیڈن اور کمالا ہیرس ہیں۔

مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جنگ کا خاتمہ، نیتن یاہو جیسے فاشسٹ کو لگام ڈالنا، اقتصادی لیول پر تعاون بڑھانا اور نیٹو کو بڑھانے کی جو بات تھی وہ بھی روکنا، یہ سب کچھ ٹرمپ کرے گا۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امن کا امیدوار ہے۔ یہ ایک غیر روایتی صدر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بندہ نہیں جو ہر جگہ پنگے لے رہا ہے، ہر جگہ فوج بھیج رہا ہے، جو بائیڈن کر رہا تھا۔ لیکن ٹرمپ میڈیا کنٹرول کرتا ہے اور میڈیا بہت جھوٹ بولتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمالا ہیرس ٹوٹل فراڈ تھی، وہ تو انڈین لابی کی بندی تھی، اس کو کرئیٹ (تخلیق) کیا گیا تھا، اس کی اپنی کوئی وقعت نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کے خلاف ایک سافٹ کو کیا گیا، کلنٹنز، اوباماز اور نینسی پلوسی نے بائیڈن کو ہٹا کر ان کی جگہ کمالا ہیرس کو پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ مجھے یقین ہے وہ (ڈونلڈ ٹرمپ) اپنے دوست (عمران خان) کیلئے آواز ضرور اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کو ایک موقع ملا ہے اور اسے اس موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہئیے، ٹرمپ امریکی اسٹبلشمنٹ کی ہندوستان نواز روایتی سوچ کی پیروی نہیں کرے گا اس کی اپنی سوچ ہوگی، پاکستان کو بھی ٹرمپ کی نئی انتطامیہ کے ساتھ زبردست قسم کی سفارتکاری کرنی چاہئیے اور تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔