Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہا ئو س رینٹ الانس میں غیرمعمولی اضافہ

ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہا ئو س رینٹ الانس میں غیرمعمولی اضافہ

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاس رینٹ الانس میں اضافہ کردیا، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہاس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ججوں کا اعلی عدالتی الانس بھی 342,431 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔تاہم نوٹیفکیشن نے ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلی عدالتی الانس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔