جدہ(خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت رانا رضوان اکبر کی جانب سے عمائدین جدہ سرکردہ کاروباری شخصیات صحافی برادری اور قونصلیٹ جدہ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔جدہ کی معروف کاروباری شخصیت رانا رضوان کی جانب اسلام آباد سے آئے معروف سماجی شخصیت شاہد محمود عباسی، سابقہ سٹی ناظم بورےوالا مصطفی بھٹی سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہبازحسین چوہدری عمر نزیر جٹ عرفان سدرہ اکرم فیض بلال صاحب اور قونصلیٹ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے عمرہ کی ادائیگی پر مہمانوں کو مبارکباد دی۔ رانا رضوان کا کہنا تھا سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری افراد کیلئے وسیع مواقعے موجود ہیں جن سے فاہدہ اُٹھاکر نہ صرف پاکستان کیلئے کثّیر تعداد میں زرمبادلہ کمایا جاسکتا بلکہ ہنرمند افراد کیلئے روزگار کیلئے مواقع بھی پیدا کئی جاسکتے ہیں انہوں نے قونصلیٹ کے عملے کی کمیونٹی کیلئے کی جانے والی خدمات کی بھی تعریف کی۔
جدہ ،رانا رضوان اکبر کی جانب سے کاروباری شخصیات ،صحافی برادری اور قونصلیٹ جدہ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔