شنگھائی(شِنہوا)چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کا نیا سلسلہ منگل کو شروع ہوگیا ہے۔ یہ درآمدات کے لئے مخصوص دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے۔چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے 7 ویں سی آئی آئی ای اور ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔5 سے 10 نومبر تک ہونے والی 7 ویں سی آئی آئی ای نے 129 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 496 نمائش کنندگان کو راغب کیا ہے۔
نمائش میں 500 نمایاں عالمی کمپنیوں اور صنعتوں میں سے 297 کمپنیوں اور صنعتوں کے سربراہان کی شرکت کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔نمائش کے دوران 400 سے زائد نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کا اجرا ہونے جا رہا ہے۔ ماہرین کے خیال میں یہ چینی منڈی پر عالمی کمپنیوں کے اعتماد اور سست عالمی اقتصادی بحالی کے باوجود چین میں مزید ترقی کے عزم کا بھرپور اظہار ہے۔