Wednesday, November 6, 2024
ہومکامرسچین کی وسیع منڈی سی آئی آئی ای نمائش میں شریک چیک سپورٹس نیوٹریشن کمپنی کا ہدف

چین کی وسیع منڈی سی آئی آئی ای نمائش میں شریک چیک سپورٹس نیوٹریشن کمپنی کا ہدف

پراگ(شِنہوا)چینی منڈی میں 4 سال سے زائد عرصے کی موجودگی کے بعد کھلاڑیوں کے لئے قوت بخش خوراک تیار کرنے والی چیک کمپنی امیکس کا اس سال شنگھائی میں ہونے والی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں سب سے بڑا ہدف وسیع چینی منڈی میں اپنی رسائی بڑھانا ہے۔

امیکس کے سیلز منیجر اوندریج نووٹنی نے نمائش میں شرکت کے دوران شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اس سال نمائش میں شرکت پر خوشی ہے۔ ہم پہلے ہی اپنا کاروبار قائم کر چکے ہیں، اس لئے سی آئی آئی ای ہمارے موجودہ کاروبار کو بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے۔نووٹنی نے کہا کہ اس سال کی نمائش میں کمپنی پروٹین بارز سمیت مرکزی چینی منڈی کے لئے نئی مصنوعات سمیت ٹیسٹوسٹیرون سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز جیسی معروف مصنوعات پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔امیکس گزشتہ 4 سال کے دوران ترقی کرتے ہوئے ای کامرس کی مدد سے چین میں اپنی مصنوعات فعال طور پر فروخت کر رہی ہے۔نووٹنی نے سی آئی آئی ای کو چین میں شراکت داریاں قائم کرنے اور برانڈز متعارف کرانے کی شاندار نمائش قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔