Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانحکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ

حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے گذشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا، حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش کی گئی ہے، آزاد ذہن رکھنے والوں کیلئے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح۔ ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جا رہا ہے، آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ڈر گئے اور سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔