اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت 40 پیسے فی یونٹ بڑھا دی۔
نیپرا کے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔