Tuesday, November 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزسروسز چیفس ترمیمی ایکٹ، آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل سرانجام دیتے رہیں گے،تفصیلات سب نیوز پر

سروسز چیفس ترمیمی ایکٹ، آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل سرانجام دیتے رہیں گے،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے سروسز چیف ترمیمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم کردی گئی ہے۔ سروسز چیف ترمیمی ایکٹ 2024 میں آرمی چیف ،ایئر چیف،نیول چیف ریٹائرمنٹ عمر کی حد ختم کردی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ آرمی چیف بطور جنرل ،ایئر چیف بطور ایئر مارشل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ بل کے مطابق نیول چیف عہدے سے سبکدوش ہونے پرایڈمرل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔