اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود میں ساڑھے 2فیصد کمی خوش آئند ہے، نئے سال تک سنگل ڈیجٹ کیلئے پر امید ہیں،شرح سود کا اگلا ہدف 31دسمبر تک 12 اعشاریہ5فیصد اور اگلے سال 25جون تک 9فیصد ہونا چاہیے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی کے اعلان پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ شرح سود میں ساڑھے 2فیصد کمی خوش آئند ہے، نئے سال تک سنگل ڈیجٹ کیلئے پر امید ہیں، حکومت صحیح راستے پر گامزن ہے، موجودہ اقدام تاجر برادری کے تحفظات کو سننے کے لیے حکومت کی رضامندی کو ظاہر کرتے ہیں۔
عاطف اکرام نے مزید کہا کہ یہ کمی نجی شعبے کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کریگی، کمی سے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،شرح سود کا اگلا ہدف 31دسمبر تک 12 اعشاریہ5فیصد اور اگلے سال 25جون تک 9فیصد ہونا چاہیے، ایسے اقدامات سے ہم پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔