راولپنڈی (آئی پی ایس )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 40دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں، پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں، کسی کا فریکچر ہے کسی کو موشن لگ گئے سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے۔
راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری 14 کیسز میں حاضری لگی ہے، کیس کی تھوک کے بھا ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے، قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں، بزدل آدمی 100 بارمرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہے، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں، ان کے برے دن آرہے ہیں، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اس وقت بھی عدالت کے اندر موجود ہے، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، اسٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو جو ناراض کیا گیا اس پر ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، چین جیسے عظیم ملک جس کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، دفتر خارجہ کا بیان بے ہودہ ہے، کسی کا فریکچر ہے کسی کو موشن لگ گئے سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، عوام چین کے ساتھ ہے، امریکا کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سارے ملک میں زمین کی خریدو فروخت نہیں ہورہی، ٹیکس کی وجہ سے ہاوسنگ سوسائٹیوں میں کام رک گئے ہیں، جہاں سوسائٹی بن رہی ہے اس کی کرین وہیں کھڑی ہے۔