Wednesday, November 6, 2024
ہومتعلیمایئر یونیورسٹی جنسی ہراسگی کیس، رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ کے بیہودہ واٹس ایپ پیغامات منظرعام پر آگئے

ایئر یونیورسٹی جنسی ہراسگی کیس، رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ کے بیہودہ واٹس ایپ پیغامات منظرعام پر آگئے

عبدالوہاب موتلہ کے اخلاق باختہ گھٹیا کرتوتوں نے ایئر یونیورسٹی سے وابستہ سینکڑوں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کا سر شرم سے جھکا دیا

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات کے مطابق موتلے نے متاثرہ خاتون کو متعدد اخلاق باختہ قابلِ اعتراض میسج بھیجے

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت خواتین بر مقام کار کی تحقیقاتی رپورٹ میں گندی تصاویر اور بیہودہ ویڈیوز بھیجنے کا بھی تذکرہ

رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ اعتراف جرم میں اقرار کیا کہ آئندہ ایسے میسج نہیں بھیجوں گا

رجسٹرار ایئر یونیورسٹی کا جرم بغیر کسی شک و شبہ کے ثابت ہوچکا ہے جسکی بناء پر عبدالوہاب موتلہ کو ملازمت سے برخاستگی بمعہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے، وفاقی محتسب کا حکم

وفاقی محتسب کا 5 لاکھ روپے متاثرہ خاتون اور 5 لاکھ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم

ایئر یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی کو حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے 14 دن کی مہلت

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔