Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانپنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی، مریم اورنگزیب

پنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی، مریم اورنگزیب

لاہور (آئی پی ایس )سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے ۔لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کی خبر کی تردید کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب ائیرلائن کے نام سے ائیرلائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ہے، پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائیگی، پنجاب ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شئیرز بھی ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔