وزیرستان (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران 4 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ہیں۔
جنوبی وزیرستان: سکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔