نیویارک (سب نیوز )امریکا کی سات ریاستیں ایسی بھی ہیں جو نتائج کا پانسہ پلٹ سکتی ہیں اور اپنے کبھی بھی کسی بھی طرف جھکا ظاہر کرنے والے رویے کی وجہ سے خطرناک سمجھی جاتی ہیں، ان ریاستوں کو سوئنگ اسٹیٹ کہا جارہا ہے، یعنی یہ وہ ریاستیں جو کسی کو بھی ووٹ دے سکتی ہیں۔
امریکی الیکشن میں سوئنگ اسٹیٹ ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جو کسی بھی صدارتی امیدوار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کر سکی ہوں۔ ان سات ریاستوں کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 93 ہے۔امریکا میں صدارتی انتخابات، ریاست مشی گن کے نتائج پانسہ پلٹ سکتے ہیں
ان ریاستوں میں ایریزونا کے 11، جارجیا کے 16، مشی گن کے 15، نیواڈا کے 6، نارتھ کیرولائنا کے 16، پنسلوانیا کے 19 اور وسکونسن کے 10 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ایریزونا بنیادی طور پر ڈیموکریٹس کی حامی ریاست ہے، لیکن یہاں پہلی بار ٹرمپ کے جیتنے کا امکان ہے۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن دونوں نے اپنا سارا زور اور الیکشن مہم ان سات ریاستوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے لگا رکھی ہے۔