اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دوسرا نکاح ثالثی کونسل سے اجازت کے بغیر کیے جا نے پر سزا غیر شرعی ہے، عدالتی نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہو نا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ نکاح، طلاق، خلع اور تنسیخ نکاح کے عدالتی فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہییں، تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو طلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی، ملکی قانون کو شریعت کے مطابق تشکیل دیا جائے۔
علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ قرآنی حکم ہے کہ مابین ازواج انصاف کیے جانے کی تفصیلات متعین کی جاسکتی ہیں، یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ تیز تر انصاف صرف سیاست دان اور امیر کو ہی ملتا ہے، ججز کا خوف خدا کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلوں میں میرٹ کا خیال رکھنا فرمان الہی کے مطابق اعلی ترین تقوی ہے۔