Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل

آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی کا طریقہ کاربھی تبدیل ہوگیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اب پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی بلکہ متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق متناسب نمائندگی کے حساب سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی ہوگی۔ متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم اور جییو آئی کی بھی نمائندگی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی کسی جماعت کاکوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی، ن لیگ کے قومی اسمبلی سے 3 اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنیکی تجویز ہے۔سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سیایک رکن شامل ہوگا۔ ایم کیو ایم کیایک رکن کو قومی اسمبلی سینمائندگی ملیگی۔ جے یو آئی کیایک رکن کو سینیٹ سینماندگی ملے گی۔نام موصول ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔