Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں:حکومتی ذرائع

وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں:حکومتی ذرائع

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق ظہرانہ تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے نہیں دیا گیا۔ظہرانہ کا مقصد آئینی ترمیم پر جاری اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کا احاطہ کرنا تھا، اس حوالے سے بے بنیاد افواہ اڑائی جا رہی ہے کے شاید حکومتی نمبرز پورے نہیں،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔