Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائنز پر روس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں آنے والی دورے کے معاملات طے پائے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم کے بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا،

سٹیل ملز اور آئل ریفائنری، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے میں گیس سٹوریج فسیلیٹی کی قیام پر بھی بات چیت ہو گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتی ذرائع دورے میں خصوصی طور پر نارتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات چیت متوقع ہے، دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی 5 رکنی یورو ایشین اکنامک یونین میں شمولیت پر بھی اہم بات چیت ہو گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یورو ایشین اکنامک یونین میں روسی فیڈریشن، بیلارس، آرمینیا، قزاقستان اور کرغزستان شامل ہیں، بین الاقوامی برکس فورم میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ روس نے برکس فورم میں پاکستان کی شمولیت میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک کے مابین تجارت، صنعت، توانائی، باہمی منسلکی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت باہمی تعاون و تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کرنے والا سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا تھا، روسی وفد میں وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن ، ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک سمیت متعدد وزرا شامل تھے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید توسیع کا خواہشمند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔