Saturday, October 19, 2024
ہومکامرسایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو موخر کرنا خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

ایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو موخر کرنا خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو موخر کرنا خوش آئند ہے،ایف بی آر کی طرف سے سی ایف اوز سے پوری سپلائی چین کی ضمانت طلب کرنا متنازعہ اقدام تھا،
اپنے ایک بیا ن میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اس اقدام سے پاکستان کے کاروباری ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہونگے،بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں، اداروں اور بزنس کمیونٹی میں اعتماد ہی پاکستان کو پائیدار معیشت کی راہ پر ڈال سکتا ہے،
ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو پالیسی سازی اور نفاذ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔