Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم ،پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

آئینی ترمیم ،پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
وفد میں بیرسٹرگوہر،سلیمان اکرم راجہ اوراسد قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ پی ٹی آئی وفد میں علی ظفر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس یں آئینی ترامیم کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔
دوسری جانب رات گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پر منانے کیلئے پھر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی آئینی ترامیم پر ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔
بلاول بھٹو نے فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ اس ترمیم پر آپ ہماری حمایت کرتے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف نے بانی سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے، ترمیم کے لئے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں۔
یاد رہے کہ یہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ایک روز میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔