Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم کیلئے ممبران کو لاپتہ کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم نے اظہار لاعلمی کیا ہے:سنیٹر مولانا عطاء الرحمان

آئینی ترمیم کیلئے ممبران کو لاپتہ کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم نے اظہار لاعلمی کیا ہے:سنیٹر مولانا عطاء الرحمان

اسلام آباد (سب نیوز )جے یو آئی کے رہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز اور ایم این ایز کو لاپتہ کیا گیا ، کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ ان کی کیا صورتحال ہے ، ایک آئینی ترمیم کے لیے کیا کیا حربے استعمال کیے جارہے ہیں،کیا آئین میں ترمیم کے لیے بھی ہمیں سودے بازی کرنی پڑے گی ۔ہمارے سینیٹر شکور خان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہورہا تھا،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ارکان لاپتہ ہیں۔کیا اس صورتحال میں سیاسی جماعتیں آئینی ترمیم کا ساتھ دیں گی۔ہم نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا تو انہوں نے ایسی کسی بھی کاروائی سے اظہار لاعلمی کیا۔ہم اپنا رونا کس کے پاس روئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔