Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستانحافظ نعیم کا آئینی ترمیم پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ

حافظ نعیم کا آئینی ترمیم پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ

لاہور(آئی پی ایس ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)اور پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے بات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔
دونوں سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں، پہلے جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں، اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔