Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں پی ٹی آئی اور طلبہ کا احتجاج، تعلیمی ادارے بند، دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں پی ٹی آئی اور طلبہ کا احتجاج، تعلیمی ادارے بند، دفعہ 144 نافذ

لاہور (سب نیوز )لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ ذیادتی کے معاملے پر پی ٹی آئی اور طلبہ نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود کہتے ہیں کہ ٹی آئی کل لبرٹی گول چکر پہ احتجاج کرے گی، حماد اظہر کی ہدایت پر 2 بجے احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا ہے۔ ادھر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کل پنجاب بھرمیں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔