Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزدہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کو کتنے کھرب موصول ہوئے؟

دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کو کتنے کھرب موصول ہوئے؟

اسلام آباد (سب نیوز )دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کو 14 سال میں 4 کھرب 99 ارب روپے موصول ہوئے۔ این ایف سی ایوارڈ کے 1 فیصد وار آن ٹیرر فنڈ کی تفصیل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کردی گئی۔محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں 2010 سے مارچ 2024 تک وار آن ٹیرر کی مد میں جاری رقم کی تفصیل شامل ہیں۔

مالی سال 2010- 11 میں وفاق سے 14 ارب 55 کروڑ روپے موصول ہوئے۔دستاویز کے مطابق مالی سال 2022-23 میں صوبے کو سب سے زیادہ 70 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے موصول ہوئے۔ مالی سال 2023- 24 میں مارچ تک 56 ارب 46 کروڑ سے ذائد رقم ملی ہے یعنی خیبرپختونخوا کو 14 سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 4 کھرب 99 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔