Thursday, October 17, 2024
ہومکھیلدوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 261 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 261 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

ملتان(آئی پی ایس )تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز پر آٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر آٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نے آٹ کیا۔

صائم ایوب پاکستان کے آٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری اسکورر کامران غلام 26 رنز بنا کر آٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ان کے بعد صرف سلمان علی آغاز نے مزاحمت کی تاہم وہ بھی 63 رنز بناکر کیچ آٹ ہوگئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔اس سے قبل آج صبح انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے۔

جیمی اسمتھ 21 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔