Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزبراڈ کاسٹرز کا مطالبہ:چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آگئی

براڈ کاسٹرز کا مطالبہ:چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایونٹ میں بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹرز جو بھارتی بورڈ کے بھی براڈ کاسٹر ہیں ان کی تجویز ہے کہ دو وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا، بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے لیے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ایک وینیو بھارتی ٹیم کی زیادہ ٹریولنگ نہ ہونے کی وجہ سے تجویز کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول میں بھارت کے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے اور مجوزہ شیڈول میں 20 فروری کو بنگلا دیش اور 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تجویز ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو گروپ اے میں تجویز کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔