Wednesday, October 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزجے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں اسٹاف کے ہمراہ چہل قدمی کی تصویر وائرل

جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں اسٹاف کے ہمراہ چہل قدمی کی تصویر وائرل

اسلام آباد:بھارتی میڈیا کی نظریں پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پر مرکوز ہے۔
بھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوب اہمیت دی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں جے شنکر کی اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی تصویر جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جے شنکر نے بدھ کی صبح ایس سی او کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی۔
اسلام آباد میں شنگھائی کانفرنس کے عشائیے میں ہندوستانی کلاسیکی رقص پیش کیے جانے پر بھارتی میڈیا میں شہ سرخیاں ہیں۔
اس معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی کلاسیکی رقص کی شکل ’بھارتناٹیم‘ استقبالیہ میں عشائیے کے دوران پیش کی جانے والی پرفارمنس میں شامل تھی۔
خیال رہے کہ جے شنکر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کے تمام رہنماؤں کو ضیافت کے استقبالیہ میں خوش آمدید کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔