Wednesday, October 16, 2024
ہومدنیاایران کا سرکچلنے کا بہترین موقع ہے: اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر

ایران کا سرکچلنے کا بہترین موقع ہے: اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر

مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا ایرانی حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔ دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ تل ابیب اپنا ردعمل ایرانی فوجی مقامات تک محدود کرنے پر دے گا جس پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر سخت موقف کا اظہار کررہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند وزیر نے منگل کو پریس بیانات میں کہا کہ اسرائیل کے پاس اب “ایران پر حملہ کر کے سانپ کا سر کچلنے کا بہترین موقع ہے”۔
انہوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ “جرات مندانہ فیصلے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ اگر تل ابیب غزہ کی پٹی میں ایندھن لانا بند کر دیتا تو وہ قیدیوں کی واپسی میں کامیاب ہو جاتا۔
بن گویر جنہوں نے طویل عرصے سے مغربی کنارے اور دیگر جگہوں پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی خلاف ورزیوں کا دفاع کیا ہے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آٹھ ماہ کے اندر اسرائیلیوں کو 170,000 ہتھیار جاری کیے ہیں۔
بن گویرجب سات اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی اکثر انتہا پسندانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ پچھلے سال جنگ شروع ہونے کے بعد وہ فلسطینیوں اور اسرائیل دشمنوں کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال پر زور دیتے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔