Saturday, December 21, 2024
ہومتازہ تریناقوام متحدہ اپنی امن فوج کو لبنان سے واپس بلائے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

اقوام متحدہ اپنی امن فوج کو لبنان سے واپس بلائے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے اس لیے اقوام متحدہ انھیں واپس بلائے۔وزیرِاعظم نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوجیوں کے اہلکاروں کے اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود حملے نہ کرنے کی عالمی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکا ہیں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔ اگر آپ امن فوجوں کو نہیں ہٹاتے تو آپ انھیں حزب اللہ کا یرغمال بنا دیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ امن فوجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں جنگ کے علاقے سے باہر نکالا جائے۔یاد رہے کہ اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 6 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جن میں اسے ایک کی حالت نازک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔